تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے دعوی کیا ہے کہ سرحد پر اسلامی عسکریت پسند گروہوں کی موجودگی اسرائیل کے لیے انتہائی خطرناک ہو گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے شام میں شام کی ھی تحریر الشام جو ماضی میں النصرہ فرنٹ کے نام سے مشہور رہی ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب شام سے ایک اور سات اکتوبر نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ تل ابیب کسی بھی دوسرے محاذ سے 7 اکتوبر جیسے حملے کی اجازت نہیں دے گا۔
ان کا اشارہ 2023 میں غزہ کی پٹی سیاسرائیل پر کیے گئے اسرائیلی حملے کی طرف تھا جس نے ایک تباہ کن جنگ کو جنم دیا۔انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ سرحد کا پرامن ہونا اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں کردوں سمیت اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احترام ضروری ہے۔
 
                     
		 
				 
				 
				 
				 
				