اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ ہم سرمایہ کاروں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک بار ٹیکنالوجی لے کر آنا کافی نہیں ، لڑائی جھگڑے کی جگہ ترقی پر توجہ ہونی چاہیے۔
سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ دس سال کے بعد چالیس نئے آفشور بلاکس کااعلان کیا گیا ہے، آنشور اکتیس بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے، ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا، پاکستان بزنس کے لیے اوپن ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ان بلاکس میں انوسٹمنٹ کے بہترین مواقع ہیں، ہم سرمایہ کاروں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کریں گے ۔
انہوںنے کہاکہ شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں ، ڈیریگولیشن کی پالیسی لا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر اوپن کرنے کی پالیسی لا رہے ہیں ،ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک بار ٹیکنولوجی لے کر آنا کافی نہیں ، مسلسل انویشن کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آئل سیکٹر کو جدید ٹیکنولوجی پر شفٹ کرنا ہو گا، وزیراعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ جب نوجوان میں خود اعتمادی ہو گی کہ وہ کر سکتا ہیتو ملک ترقی کرے گا، اعتماد پیدا کریں کہ ہم بھی ایک قوم ہیں ، لڑائی جھگڑے کی جگہ ترقی پر توجہ ہونی چاہیے۔
انہوںنے کہاکہ سب تک توانائی کی فراہمی ہمارے سٹریٹیجی کا اہم جزو ہے، غریب کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا اس وقت ہمارا فوکس ہے، ماحول پر توانائی کے اثرات کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ توانائی کے مقامی وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، الیکٹریفیکیشن پر اس وقت بہت کام کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سرکار کو کاروبار سے نکلنا ہوگا، سرکار کے کام کرنے کا طریقہ بدلنا ہوگا۔