اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب سے نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس وقت سے سب کو کہا جا رہا ہے انہیں چھوڑ دیں۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہوجائیں گے؟ ۔ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے جواب دیا ہم سب کو 2 ڈھائی سال سے کہا جارہا ہے۔ پارٹی کوتوڑنے کی کوششیں 2 ڈھائی سال سے جاری ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے نوازشریف کو کمزور کیا جائے۔
انہوں نے کہا مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔