علی طاہر 32

ہم دین پر 4شادیوں سے زیادہ عمل نہیں کرتے،علی طاہر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے معروف اسٹیج اور ٹیلی وژن اداکار علی طاہر نے کہاہے کہ ہم دین پر 4شادیوں سے زیادہ عمل نہیں کرتے، دوسری شادی مرد کیلئے کبھی بھی مثالی صورت نہیں ہوتی، اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں علی طاہر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، پروگرام کے دوران انہوں نے اسلام میں دوسری شادی کی اجازت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی طاہر نے کہاکہ ہم بعض اوقات بنیادی باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، ہم دین پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ اگر اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت کی بات کی جائے تو یہ اجازت مخصوص حالات میں دی گئی ہے اور اس کے ساتھ برابری اور انصاف کی شرط رکھی گئی ہے، جو کہ انتہائی مشکل ہے۔

انہوںنے کہاکہ مردوں کو اس حوالے سے تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ انصاف کرو، اگر کوئی شخص دوسری شادی کر رہا ہے تو اسے باہمی رضامندی سے کرنی چاہیے، یعنی شوہر اور دونوں بیویاں اس پر متفق ہوں تو ہی آگے بڑھنا چاہیے۔پروگرام میں موجود سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اس موقع پر کہاکہ میں نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا جہاں تینوں فریق دوسری شادی پر خوشی سے متفق ہوں۔اداکارہ کے مطابق دوسری شادی کبھی بھی ایک مثالی صورتِ حال نہیں ہوتی اور اکثر کامیاب بھی نہیں رہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں