اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم حکومت و اپوزیشن کی بات نہیں کرینگے کیونکہ فاٹا معاملہ حل کرنا ہے ،فاٹا میں وار اکانومی چلتی رہی ہے ہمیں اسے ریگولر اکانومی میں تبدیل کرنا ہے ،ہمیں افغانستان کی صورتحال کو بھی دیکھنا چاہیئے اس لئے اس مشکلات کو ختم کرنا ضروری ہے ۔
انہوںنے کہا حکومت و اپوزیشن کچھ نہیں، ہم یہاں پارٹی پوزیشن سے بالاتر ہوکر سوچنا ہے ،ہمیں اس علاقے کو مل کر ترقی دینا ہے اور مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہے ،افغانستان میں ایک نئی حکومت قائم ہوئی ہے ہم چاہتے ہیں خطے میں استحکام آئے ،امن کے بعد سینٹرل ایشیا تک راہیں کھلیں گی اور خطے میں ترقی کا نیا دور آئے گا۔