تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیاہے کہ کوئی بھی ایران کو یورینیم کی افزودگی سے نہیں روک سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو ایک گفتگومیں انھوں نے کہا کہ ایران ایسے تمام دبا کو مسترد کرتا ہے اور اپنے اس حق پر قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین ہر ملک کو پر امن مقاصد کے لیے جوہری توانائی سے متعلق سائنسی سرگرمیوں کی اجازت دیتے ہیں۔
پزشکیان نے باور کرایا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں، نہ ماضی میں ایسا چاہا، نہ مستقبل میں ایسا ارادہ رکھتا ہے، کیوں کہ یہ ایران کے عقیدے کے خلاف ہے۔ تاہم وہ، طبی، زرعی، صنعتی اور سائنسی مقاصد کے لیے افزودگی سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا۔