مارکو روبیو

ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک فریقین میز پر نہ آئیں،یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، امریکی کوششوں کا واحد مقصد تنازع کا خاتمہ ہے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔

مشیر امریکی قومی سلامتی مائیکل والٹزنے کہا کہ امریکا کو یوکرین میں ایسے لیڈرکی ضرورت ہے جو جنگ ختم کرا سکے، زیلنسکی کو واضح کرنا ہوگا وہ امن کیلئے تیارہیں یا نہیں، ہمیں لگتا ہے زیلنسکی وائٹ ہاس نیک نیتی سے بات کرنے آئے تھے، یوکرین جنگ کو ضمانتوں کی بنیاد پر ختم کرانا چاہتا ہوں۔