لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم ایسا بلدیاتی انتخاب لارہے ہیں جسکے زریعے اختیار عام عوام تک پہنچے گا، آج ہم لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دورہ کرنے آئے ہیں جو نیا منصوبہ ہے، ہمارے پاس محدود وسائل ہیں ہمیں چاہیے تھا کہ جہاں پر گنجائش ہے وہاں پرائیویٹ پبلک انویسٹمنٹ لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی سائٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا پرائیویٹ اپرٹنر شپ وہاں کی جائے جہاں اشد ضرورت ہو یا ہماری انویسٹمنٹ ہو۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہوگا، اس کا دوسرا مقصد شہر کی تخلیق نو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی آکشن یہاں کی جس کے زریعے یہ اب تک چالیس ارب روپے جنریٹ کر چکے ہیں۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈان ٹاون کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔ حسان خاور نے کہا کہ کل وزیراعظم لاہور تشریف لا رہے ہیں جو ہیلتھ کارڈ تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تارکین وطن بھی اس ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں خواہ وہ پاکستان ہوں یا لندن ہیلتھ کارڈ دے سکتے ہیں تاکہ وہ یہاں علاج کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر عمران خان کے ڈی چوک کنٹینر سے شروع ہوا تھا جو آج لاہور میں ترقیاتی کنٹینر تک پہنچا ہے، دعا ہے یہ ترقیاتی کنٹینر پاکستان کے ہر شہری تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام سندھ کے نظام جیسا نہیں ہو گا۔