آصف علی زر داری

ہم اپنے بچوں اور آنے والے نسلوں کوپرامن اور مہذب معاشرہ دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، آصف علی زر داری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور آنے والے نسلوں کوپرامن اور مہذب معاشرہ دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بچوں اور آنے والے نسلوں کوپرامن اور مہذب معاشرہ دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اس سرمائے کو محفوظ معاشرہ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔انہوںنے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بچوں کو پولیو جسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے اقدام اٹھائے ، ایسے معاشرے کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں جہاں بچے خوف اور دہشت سے محفوظ رہیں۔