لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ہمیں چار کے بجائے پانچ بولرز کے ساتھ جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ یاد رکھی جائے گی، قومی ٹیم نے بہت بڑی اننگز کھیلی میچ دیکھنے کا مزہ آیا، اب اس جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا، ٹیم کی کارکردگی کو جتنا سراہا جائے کم ہوگا۔
کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم کو کمبینیشن تبدیل نہیں کرنا چاہیے، بڑا اسکور ہو تو ہاتھ پاؤں نہیں چھوڑنے چاہئیں، آخری گیند تک لڑنا چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کی بولنگ کا پتہ چل گیا ہے، ہمیں چار کی بجائے پانچ بولرز کے ساتھ جانا چاہیے۔