اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو امن اور خوشحالی کی سرزمین بنانے کا عہد کرنا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال پورے ہونے پر پاک افواج کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک افواج کے شہدا کو خراج پیش کرتی ہوں، آپریشن رد الفساد کی کامیابی میں پاک افواج کا خون شامل ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو امن اور خوشحالی کی سرزمین بنانے کا عہد کرنا ہے، ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ موجودہ دہشت گردی کے چیلینجز کو ہم سب نے مل کر نمٹنا ہے اور خطے میں بھرتی ہوئی کشیدگی کو بھی سنبھالنا ہے۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمان اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔








