اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع ومسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہمیں وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا ہوگا جہاں صرف بڑے عہدوں کے افسران کوسراہاجاتاہے ، پارلیمنٹ میں مزدور طبقے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ،جولوگ انسانیت کی خدمت خلق کررہے ہیں وہ ہمارے اصل ہیرو ہیں
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی دارلحکومت کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹری ورکر کی ریٹائرمنٹ پر سینیٹرزو سول سوسائٹی کی طرف سے الودعی تقریب کاانعقاد کیاگیا،تقریب میں چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی سیمی ایزدی،سی ڈی اے مزدوریونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یٰسین، سول سوسائٹی،مقامی رہائشیوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ای سیون پارک اسلام آباد میں شعبہ سینیٹیشن میں کام کرنے والے چیف انسپکٹر منظور مسیح کی ریٹائرمنٹ پر الودعی تقریب کے موقع پر سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا کہ خدمت خلق کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ، منظور مسیح42سال نوکری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں بارش ہویادھوپ ہر صورت میں انہوں نے پارک کوصاف ستھرا رکھا،سینیٹر مشاہدحسین نے منظورمسیح کو ان کے خدمات کے صلے میں شیلڈبھی پیش کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ جو لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں ان پر اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے ۔ہمیں وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا ہوگا جہاں صرف بڑے عہدوں کے افسران کوسراہاجاتاہے ۔ مزدور طبقے کے لیے پارلیمنٹ میں آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
سب سے پہلے میں نے پارلیمنٹ میں کلین اینڈ گرین اسلام آباد پر بات کی ۔اسلام آباد مثالی شہر ہے سب کا فرض ہے کہ اسلام آباد کو سرسبزو صاف رکھاجائے۔جولوگ انسانیت کی خدمت خلق کررہے ہیں وہ ہمارے اصل ہیرو ہیں۔منظور مسیح42سال نوکری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں بارش ہویادھوپ ہر حال میں انہوں نے پارک کوصاف ستھرا رکھا ۔سینیٹر سیمی ایزدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مزدوروں کے لیے کام کرنا چاہتے ہیںاسلام آباد کو صاف کرنے میں سینیٹیشن ورکز کا اہم کردار ہے ۔سینیٹری ورکر اسلام آباد کو صاف کرتے ہیں ، ہمیں بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
سی ڈی اے مزدوریونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یٰسین نے کہاکہ مشاہد حسین سید کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی، شعبہ سینیٹیشن شہر کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔52سال میں پہلی بار ایسی تقریب دیکھی ہے جو ایک سینیٹری ورکر کی ریٹائرمنٹ پر ہورہی ہے ۔مشاہد حسین نے ہمیشہ مزدورں کی فلاح کے لیے کام کیا۔ہم سب ایک قوم ہیں اسلام آباد میں سینیٹیشن ورکرز کے لیے سائیٹ آفسز موجود ہیں ہیں وہ بنائے جائیں۔سینیٹر مشاہدحسین نے منظورمسیح کو ان کے خدمات پر شیلڈبھی پیش کی ۔جبکہ تقریب میں شامل افراد نے ۔منظور مسیح کو تحائف بھی پیش کئے