احسن اقبال

ہمیں وکلاء اور پی ٹی آئی کے وکلاء میں فرق کو سامنے رکھنا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں وکلاء اور پی ٹی آئی کے وکلاء میں فرق کو سامنے رکھنا چاہیے۔احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو بحران چل رہا ہے اس میں اسٹیٹس مین شپ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ججز کی قابلیت میں انیس بیس کا ہی فرق ہوگا، جسٹس یحییٰ آفریدی میں قائدانہ صلاحیت ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سیاست میں عدلیہ کو استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔