اسپیکر قومی اسمبلی 221

ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

صوابی (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بحثیت قوم ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، زمانہ طالبعلمی کے دور سے وکلا کے حقوق کے لیے لڑتا رہا ہوں، 22 سالوں کی جدوجہد کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ میں نمائندگی کا موقع ملا ہے، پختون قبائل میں چھوٹی چھوٹی دشمنیوں پر قتل ہو جاتے ہیں۔

اسد قیصر نے صوابی جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کمپلیکس کی سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات سے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی سے عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسد قیصر نے کہا کہ سب نے مل کر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہے، بحثیت قوم ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوابی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں شروع کر رکھے ہیں، 220 کے وی کے گریڈ اسٹیشن کے تکمیل سے صوابی کو عوام لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیا کمپلیکس کو صحت کی جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، زچہ بچہ اسپتال صوابی کی تاریخ کا جدید اسپتال بننے گا۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ قومی خزانے کو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کیا جائے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں