لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) فلم انڈسٹری کی سینئر اداکار ہ و ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ، سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہو گی ،فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات پربھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر انہیں دہرانے سے گریز کرنا چاہیے ۔عوا م آج بھی اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی۔ سنگیتا نے کہا کہ بہت سے سینئرز فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دینے کے لیے اپنے طور پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اسے تقویت دینے کیلئے نئے لوگوں کو بھی آگے آنا ہوگا ۔
