آمنہ الیاس

ہمیں اپنے باطن کو صاف رکھنا چاہیے، آمنہ الیاس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ ہمیں اپنے باطن کو ہمیشہ صاف رکھنا چاہیے کیونکہ ہمیں ہمارا ربّ اندر سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے ظاہر کی بجائے اپنے باطن کو صاف کرنا چاہیے اس لیے اصل خوبصورتی بھی انسان کے اندر ہی موجود ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ آمنہ الیاس آخری مرتبہ فلم’’باجی‘‘ میں دکھائی دی تھیں۔