آغا سراج درانی

ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ نہیں صرف مہینہ بتایا ہے، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، ہم نے ہمیشہ الیکشن لڑے اور جیتے ہیں۔آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم الیکشن لڑتے آئے ہیں، بینظیر شہید کے زمانے میں پنجاب سے سوئپ کیا، آمنے سامنے والی بات پولیٹیکل گیمنگ ہیں، ہم تلوار نکال کر لڑنا شروع نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک واپس آنا چاہیے اور ہر لیڈر کو یہاں ہونا چاہیے، پارٹی لیڈر کو اپنی پارٹی کو لیڈ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جب تک آپ گراؤنڈ پر نہیں ہوتے آپ کو پتہ نہیں ہوتا کیا ہو رہا ہے۔