چیئرمین نیب

ہمیشہ پارلیمنٹ کا احترام کیا ہے‘ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکا، چیئرمین نیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نیب کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہمیشہ پارلیمنٹ کا احترام کیا ہے‘ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پارلیمنٹ کے احکامات کی حکم عدولی کروں یا اسے نظر انداز کروں‘ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکا۔

منگل کے روز پی اے سی میں شرکت کے لئے جب وہ پارلیمنٹ پہنچے اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں آسکا پہلے آتا رہا ہوں جب بھی پارلیمنٹ سے بلاوا آتا ہے تو حاضری دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پارلیمنٹ کے احکامات کی حکم عدولی کروں یا اسے نظر انداز کروں