قالینوں

ہمسایہ حریف ملک نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت میں ٹرانسفارمیشن کیساتھ اسے دیہی علاقوں میں منتقل کیا ہے ‘ پرویز حنیف

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ہمسایہ حریف ملک کی جانب سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت میں ٹرانسفارمیشن کے ساتھ اسے دیہی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ صنعت برآمدات میں کلیدی کردار اد اکر رہی ہے ،مختلف ترغیبات کے ذریعے اس صنعت کو ہنر مندوں کیلئے پر کشش بنانا ہوگاتاکہ ہنر مندوں کی قلت کا خاتمہ ہو سکے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے ایک جدید لوم تیار کی ہے جس پر قالین کی تیاری کے ساتھ دیگر مصنوعات بھی تیار ہو سکتی ہیں،

اگر کوئی اس لوم کی تیاری کا خواشمند ہے تو ہم ہر طرح کی معاونت دینے کے لئے تیار ہیں کیونکہ اس سے اس صنعت کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کی بہت سے وجوہات ہیں ۔ ہمسایہ حریف ملک سمیت دیگر کئی ممالک ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات سے کثیر زر مبادلہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہماری برآمدات دن بدن سکڑتی جارہی ہیں اس لئے اس صنعت کی دوبارہ بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔