راشد خان

ہمایوں سعید بھی راشد خان کی آواز کے دیوانے ہوگئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)فلم اسٹار ہمایوں سعید بھی افغان کرکٹر راشد خان کی سْریلی آوازکے دیوانے ہوگئے۔ہمایوں سعید نے راشد خان کی پاکستانی گانا گاتے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘راشد آپ کی آوازسْریلی ہے۔’واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کا گانا گا کر پاکستانی مداحوں کو خوش کردیا تھا۔

ایسے میں ان کی ویڈیو پر فلم اسٹار و پروڈیوسر ہمایوں سعید بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ راشد آپ کی آوازسْریلی ہے۔