کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ جوڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہے۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کچھ دنوں قبل دونوں میاں بیوی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان دونو ں میں وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ہمایوں سعید کے مداح اداکار اور ان کی اہلیہ دونوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور دونوں کی جلد ہی دوبارہ سیٹ پر واپسی کے لیے پر امید ہیں۔









