ہمایوں اختر خان

ہمایوں خان کی پی پی 52 سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی دھاندلی کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے پی پی 52 سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی دھاندلی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے عمل جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے ووٹرز کو ڈرانے اور انتخابی عمل میں ہیرا پھیری کی اطلاعات پر سخت مذمت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے کھڑی رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم سسٹم میں دھاندلی یا معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی یہ حرکتیں کسی بھی حال میں قابل قبول نہیں، سیکیورٹی فورسز کو اس پر ردِ عمل کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ ایک آزاد رائے اور حق ہے، صاف شفاف انتخابات کے لئے ایسی دھاندلی ہر گز قبول نہیں۔