متیرا

ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنا فیشن بن چکا ہے’متیرا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروںکی زندگی میں جھانکنافیشن بن چکا ہے ،ہر انسان کی اپنی زندگی ہے وہ اسے جیسے چاہے جیے اورہر کوئی اپنی عمل کا خودجوابدہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو کسی دوسرے کی زندگی کے پردے میں پڑے رازوں کا سراغ لگانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔

متیرا نے کہا کہ ہمارے ہاں اصل میں لوگوں کے پاس کچھ کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہوتا اس لئے وہ دوسروں کے خلاف سازش کرنے اوران کے معاملات کوجاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جو اخلاقی طو رپر انتہائی گری ہوئی حرکت ہے ۔