لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے، انتظامیہ اپنا فیئر کردار ادا کرے اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر ایکشن لے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما وں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کری ہے، اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم تو نہیں چلا رہے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج لوگ معافیاں مانگ رہے ہیں کہ پہلے غلطی ہو گئی لیکن آئندہ انہیں ووٹ نہیں دینگے ، لوگوں کے بقول آج ہر چیز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے۔ ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ اپنا فیئر کردار ادا کرے اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر ایکشن لے۔