وزیر اعظم عمران خان 176

ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے ،جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی علامت ہے، قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان ایشیا میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا، پھر ہم نے اپنے ملک کازوال بھی دیکھا۔

پیر کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک میں قانون پر عمل نہ ہونے سے نقصان ہوتا ہے۔ قانون پر عمل نہ ہونے سے کرپشن جنم لیتی ہے۔ مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی نہ ہونا ہے۔ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان کے لئے کہا جارہا تھا کہ پاکستان ایشیاءکا کیلی فورنیا بننے جارہا ہے پاکستان تیزی سے ایشیاءمیں ترقی کررہا تھا ہمیں اتحادی کا کہا جاتا رہا اور پھر اتحادی پر حملے بھی ہوتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا موقف دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا بہتر پلیٹ فارم میسر نہیں ہوا۔

ہمارے تھنک ٹینکس ہوتے تو مجھے یقین ہے موقف اجاگر ہوتا امیر کے امیر اور غریب کے غریب ہونے سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے۔ جب ملک میں ریسرچ نہیں ہوتے تو دوسرے اپ کو ڈیفائن کرتے ہیں۔ ملک میں جس چیز کی کمی ہے وہ ریسرچ ہے۔ پاکستان میں تعلیم کے تین طرح کے نظام چل رہے ہیں تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے۔ جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے وہیں جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔ مسائل کے حل کے لئے ہمیں لیڈر شپ کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تحقیق کے شعبے میں ہمارے ملک میں بہت کام ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے ذمے دار نہیں ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسی ہزار جانیں قربان کیں یہاں کوئی ایسی لیڈر شپ نہیں تھی جو ہماری قربانیوں کا دنیا کو بتاتی کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے واقعات سے مغرب میں مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کریڈٹ نہیں دیا۔ آج ہندوستان جو حرکتیں کررہا ہے اس پر تنقید نہیں ہوتی۔ وقت آگیا ہے کہ ہم ریسرچ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں