صباقمر

ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے ،صباقمر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ صباقمر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے ۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہیں گی نہ کہ کسی اور کے لیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مرد جتنا بھی بد کردار ہو وہ ایک باکردار بیوی کا خواہش مند ہے اور اسے شریف ہونے کے ساتھ ساتھ گھر اور نوکری کرنے والی بیوی بھی چاہیے جو اس کی مار پیٹ بھی برداشت کرے اور اس کے ساتھ زندگی بھی گزارے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوہرے معیار والے معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔