شاہین آفریدی 19

ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، شاہین شاہ آفریدی کا آسان جیت کو مشکل بنانے پر ردعمل

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آسان جیت کو مشکل بنانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل کرلی تاہم آسان جیت کومشکل بنانے پرکپتان شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں یہ غلطی نہ دہرائیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بڑی تعداد میں فیصل آباد والوں کا اسٹیڈیم آنے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں