حمزہ شہباز

ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران احمد نیازی امریکہ سے واپس آئے تو انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں نے ورلڈ کپ جیتا، صرف بین الاقوامی فورمز پر جاکر تقاریر کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، بھیگ مانگنے والوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا اس پر پہلا سال ضائع کردیا، پھر آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے اور تمام شرائط بھی مان لیے، انھوں نے معیشت کو مزاق بنا رکھا ہے۔