اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے نوشکی اور پنجگور میں جس جرات سے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں احسن اقبال نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جرات سے دہشتگردوں کے حملہ ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے۔
احسن اقبال نے لکھا کہ لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں سے یہ سوال پوچھنا بنتا ہے کہ بلوچستان جہاں مکمل امن بحال ہو چکا تھا ، وہاں کچھ عرصے سے دہشتگردوں کو کیوں کر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟