محمد رضوان

ہماری ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، محمد رضوان

ملتان(ر پورٹنگ آن لائن)خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ ہماری ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ منگل کو اپنے بیان میں خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جارحانہ حکمت عملی ہی ہماری ٹیم کی پہچان اور اسی سوچ کے ساتھ ہم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں شرکت کررہے ہیں، خوش آئند عمل ہے کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں بہترین ہیں تاہم ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔