محمد الجدعان

ہماری معیشت عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی،سعودی وزیر خزانہ

ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ سعودی معیشت عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اعلی لچک اور صلاحیت رکھتی ہے۔

مملکت کے غیر ملکی اور حکومتی مالیاتی ذخائر کافی سطح پر ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ یہ چیلنجز جرت مندانہ فیصلے لینے اور ترجیحات کو دوبارہ ترتیب دینے کا ایک بہترین موقع ہیں۔وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ حکومت اقتصادی چکر کے ساتھ نہیں چل رہی ہے تاکہ ہمارے اخراجات ترقی کو سہارا دیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ابتدائی تخمینوں سے زیادہ خسارہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے تاہم خسارہ ایک محدود حد میں رہے گا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ بہت سے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں یا صحیح راستے پر ہیں اور ہمیں ترقی جاری رکھنے کا یقین ہے۔ ہماری خواہشات اب بھی بڑی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غیر تیل کی سرگرمیاں حقیقی جی ڈی پی 52 فیصد بن چکی ہیں۔ اس مدت کے دوران غیر تیل کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس صورت حال نے مملکت کی بیرونی جھٹکوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ الخلف نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے پاس آج مناسب اوزار اور پالیسیاں ہیں۔ اس کے پاس ایسے اختیارات بھی ہیں جو اسے مختلف چیلنجوں سے مثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں۔