عشرت العباد خان

ہماری مسلح افواج نے پاکستان کو عظیم اور ناقابل تسخیر مملکت بنایا ہے،ڈاکٹر عشرت العباد خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ (نشان امتیاز)روح رواں ایم پی پی(میری پہچان پاکستان)ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری آن جان شان ہیں۔

ہم آرمی، فضائیہ، بحریہ سب کو سلام تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے پاکستان کو عظیم اور ناقابل تسخیر مملکت بنایاہے۔ انہوں نے یہ بات افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی کی میری پہچان پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی افواج کی قربانیوں کی وجہ سے مضبوط اور عظیم ریاست ہیں۔ جسکے لئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیت کا بڑا کردار ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ شہدا کے جزبے کو مشعل راہ بنائے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر واجد حسین مغل (صدر ایم پی پی اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن)نے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہدا وہ چراغ ہیں۔جنہوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ دے کر پوری قوم کو اندھیروں سے نکالا۔ یہ قوم کا سرمایہ ہے انکی قربانی کی بدولت پاکستان کا دفاع ہمیشہ مضبوط رہے گا۔ یوم دفاع نہ صرف شہدا کا یادگار دن ہے بلکہ یہ نوجوان نسل کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا بھی دن ہے۔ہمیں اپنے وطن کے دفاع اور ترقی کے لئے یکجا ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایسے پروگرام نوجوانوں کے اندر حب الوطنی کے جزبے کو بیدارکرنے کا زریعہ ہیں۔اس سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔

پروگرام میں ملی نغمے پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے خطاب سے قبل قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد۔ میری پہچان پاکستان۔ ڈاکٹر عشرت العباد زندہ باد کے واشگاف نعرے لگائے گئے۔ آخر میں خصوصی دعا کی گئے جس میں پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کی بقا اور استحکام اور دفاع کے لئے ہر دم تیار اور کردار ادا کریں گے۔ مقررین نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ملک کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پہلے کا بیانیہ قوم کا بیانیہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں ملک کو ترقی کی طرف لیجانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔