لیبارٹریوں

ہماری لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن ضروری ہے، لیب میں مشنری بہت پرانی ہے، شفقت محمود

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہماری لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن بہت ضروری ہے کیونکہ لیب میں مشینری بہت پرانی ہے،نیشنل اسکل یونیورسٹی اڑان بھر رہی ہے،یونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری اور فلم میکنگ کیلئے جگہ مختص کردی جائے گی۔ منگل کو وفاقی وزیر تعلیم نے وزیراعظم کامیاب جوان نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے تاریخ میں نہیں ملتا نوجوانوں کے لیے کسی نے کام کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان کے ذریعہ لوگ قرضے لیکر اپنا کاروبار شروع کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ذاتی خواہش پر ٹریننگ کیلئے 10 ارب مختص کیے ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ حکومت غیرملکی اشتراک کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے، اسکل ٹریننگ بہت اہم ہے، نیشنل اسکل یونیورسٹی اڑان بھر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قرض حاصل کرنے والے کئی طلبا روزگار کما رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ یہ یونیورسٹی ماڈل اور ملک کا بہترین ادارہ بنے، چاہتے ہیں فارن پارٹنرشپ کے ذریعہ بھی یہ ادارہ چلے۔شفقت محمود نے کہا کہ اسی یونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری اور فلم میکنگ کیلئے جگہ مختص کردی جائے گی۔عثمان ڈار نے کہ اکہ سرٹیفیکٹ اور قرضہ لینے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،خاص مقصد کے لئے آیا ہوں وزیر اعظم نے کہا نوجوانوں سے ملا جائے ،کامیاب جوان پراگرام کے تحت ہم بزنس کے لئے پیسے دے رہے ہیں ،ٹیکنیکل اسکلز دے رہے ہیں وہ بھی روزگار دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس بھی اسی کی ایک کڑی ہے،37 ہزار نوجوان پاس ہو چکے ہیں باقی ابھی بھی انسٹیٹیوٹ میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ ابھی بھی کیو میں ہیں ،وزیراعظم نے ہمیشہ نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ کہا ہے ،حکومت کی طرف سے آسانی کے ماحول کی ضرورت ہے ،آپکو ایمپاور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔