وزیرداخلہ

ہماری فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی،شیخ رشید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پرسکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشتگردحملوں کی مذمت کی ۔ایک بیان میں شیخ رشید نے دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پرسکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کے عزم وحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔