شیری رحمان

ہماری خواتین ایک خود کفیل معاشرے کی بنیاد ڈال رہی ہیں،غریب خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے بلا سود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ایک خود کفیل معاشرے کی بنیاد ڈال رہی ہیں،غریب خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے بلا سود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں شیری ر حمن نے کہاکہ خواتین کے قومی دن کے موقع پر ملک کی تمام باہمت، محنتی اور بہادر خواتین کو خراج پیش کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ملک کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے، ہماری جرات مند عورتیں ہی پاکستان کی دستاویزی اور غیر دستاویزی معیشت کا پہیہ چلاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری عورتیں ملک کا سرمایہ ہی نہیں سہارابھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہو یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور انقلابی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب سندھ حکومت کے پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کے ذریعے صوبے بھر کی خواتین ترقی کی نئی مثال قائم کر رہی ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ ہماری خواتین ایک خود کفیل معاشرے کی بنیاد ڈال رہی ہیں، منصوبے کے تحت غریب خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے بلا سود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انقلابی منصوبے کے ذریعے خواتین معاشی استحکام اور ترقی کو یقینی بنا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 4 سال سے جاری اس منصوبے سے 13 لاکھ خواتین مستفید ہو چکی ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد خاندان غربت کی لیکر سے اوپر آچکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاہک اس کے ساتھ سندھ حکومت کے خواتین اور سماجی ترقی کے دیگر کئی منصوبے بھی جاری ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہم صرف ”تبدیلی”کے نعرے اور بیانیہ نہیں بناتے بلکہ معاشرے کی ترقی کے انقلابی منصوبوں پر کام کرتے ہیں،معاشرے میں سماجی اور معاشی انقلاب صرف نعروں سے نہیں آتا، وژن اور کارکردگی سے آتا ہے