شیخ رشید احمد 235

ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن دنیا بھر کر مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،یکم مئی ان کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مزدور کی عزت نفس کی بحالی اوراجرت کی بروقت ادائیگی ہی اصل نیکی ہے۔ ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے،پاکستان کا مزدور اور محنت کش خوش ہے تو ملک خوشحال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں