شہباز گل

ہماری افواج کا ایک ایک شہید ہمارے سر کا تاج ہے‘ شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا ایک ایک شہید ہمارے سر کا تاج ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پردہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ آج دشمن نے ہمارے سات بہادر بیٹوں کو شہید کیا ہے، اللہ ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ ہماری افواج کا ایک ایک شہید ہمارے سر کا تاج ہے، ہمارا مان ہیں ہماری شان ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ پوری قوم اپنے ان شہیدوں پر ناز کرتی ہے، اللہ ہمارے جوانوں کی حفاظت فرمائے۔