پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا گیا، سابق چیف جسٹس اف پاکستان نے ہم نے نشان چھین لیا، کے پی سینٹ کے انتخابات پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ابھی تک الیکشن نہیں ہو رہے، اس پر قوم آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل عمل درآمد نہیں کررہے، عمران خان کے مقدمات عدالتوں میں نہیں لگ رہے، اس صوبے کے علاوہ باقی پاکستان ہمارے لیے کنٹینرستان بن گیا ہے، ہم اٹک پل کے اس پار نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کے بعد نہ صرف ہمارے لیے بلکہ میڈیا کے لئے بھی مسائل کا سامنا ہے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے.
طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابھی تک ہمارے سوشل میڈیا کے گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا،ملک میں طاقت کا ننگا ناچ جاری ہے، گرفتار کارکنان کو پیش کیا جائے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پھر کہتے ہیں کیوں نفرت کیا جا رہا، عدالتی فیصلوں کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، عید کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں، اگر عدالت اپنی فیصلے منوا نہیں رہے اور اس کی بے توقیری کی جارہی ہے تو پھر یہ سلسلہ بند ہو چاہئے۔