لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیزکو سیف سٹی کےساتھ لنک کردیا۔
صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحت کے شعبےمیں شفافیت بہت ضروری ہے، دس ہزار 300 بچوں کے دل کا آپریشن کرنے سے انہیں نئی زندگی ملی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کےاستعمال سےصحت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، بچوں کی پیچیدہ ہارٹ سرجریز کے لیے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی ہیں، ماضی میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو نہیں دی جاتی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہر طرح کی ادویات موجود ہیں، غریب کا پیشہ کرپشن کی مد میں کسی کو نہیں کھانے دوں گی، کوشش ہو گی کہ علاج کے لیے کسی کو بھی دوسرے شہر نہ جانا پڑے، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے۔
نواز مریم نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت کے لیے 630 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں بھی جا سکتی ہیں، شعبہ کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے عوام سہولیات سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں 10 ہزار بچوں کی جان بچائی ہے، بنیادی مرکز صحت میں بھی جدید سہولیات دی جا رہی ہیں، شکایات آتی ہیں سی ٹی سکین،ایم آرآئی کی مشین خراب ہے، اگرکوئی چیزخراب ہےتواسے ٹھیک کرایا جائے تاکہ مریضوں کودربدرنہ ہونا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں ڈاکٹرزکےڈیوٹی پر نہ ہونے کی شکایات آتی ہیں، ڈیوٹی اوقات میں اگر ڈاکٹر موبائل استعمال نہیں کریں گےتو کوئی قیامت نہیں آجائےگی، شکایات کی وجہ سے یہ سخت فیصلہ کرنا پڑے، ساری ایمرجنسیزکو سیف سٹی کےساتھ لنک کردیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے جناح ہسپتال گئی تومریضوں نے کہا ادویات نہیں مل رہی، ہسپتال میں سٹاک ہونے کے باوجود مریضوں سے باہر سے ادویات منگوائی جا رہی تھی، سٹاک روم میں جا کر دیکھا تو پورا کمرہ ادویات سے بھرا تھا، سرکاری ہسپتالوں کے خود دورے کر رہی ہوں۔









