لاہور ہائیکورٹ

ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں سمیت دیگر مقامات سے نواز شریف کا نام ہٹانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں سمیت دیگر مقامات سے نواز شریف کا نام ہٹانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں پنجاب حکومت ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے بھر میں بہت ہسپتال ،تعلیمی ادارے ،رفاحی ادارے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام سے منسوب ہیں،نوازشریف کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ ، عدالتی اشتہاری اور نااہل ہیں،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں کا نام کسی ایسے شحص سے منسوب نہیں کیا جاسکتا جو سزا یافتہ ہو۔عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کے نام سے منسوب تمام اداروں سے انکا نام ہٹانے کا حکم دیاجائے ۔