ہر پاکستانی

ہر پاکستانی اب دیکھ لے کون ملک بچانا چاہتا ہے اور کون لوٹ رہا ہے،گور نر سندھ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) گور نرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی اب دیکھ لے کون ملک بچانا چاہتا ہے اور کون لوٹ رہا ہے،اب تو جدید کیمرے آچکے،کیمرے والے ڈرامے کی انکوائری ہونی چاہیے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ میاں نواز شریف کی بیرون ممالک بڑھکیں ایک عرصہ سے سن رہے ہیں، نوازشریف کو وہاں دوائیں نہیں مل رہی وہاں بیٹھ کر بڑھک لگا رہے ہیں ،وزیراعظم ، اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان کے حوالے سے نوازشریف نے باتیں کی ،یہ دشمن کی آواز ہیں ،لندن میں بیٹھے بڑھکیں لگا رہے ہیں،عوام ان چہروں کو پہچان لیں یہ کرپٹ لوگ ہیں، ہر پاکستانی اب دیکھ لے کون ملک بچانا چاہتا ہے اور کون لوٹ رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ اوپن بیلٹ سے اس لئے بھاگتے ہیں کہ نوٹ کو عزت دو چاہتے ہیں، کیمرے والے ڈرامے کی انکوائری ہونی چاہئے، اب تو جدید کیمرے آچکے ہیں ۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ صبح حلف اٹھانے کے درمیان کیمرے نکلنے کے حوالے ڈرمے بازی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پرانے زمانے کے کیمرے برآمد کیے گئے اور شور مچایا گیا وہاں بڑے بڑے کیمرے پہلے سے موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو پتا تھا کیمرے کہاں لگائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں اوپن بیلٹ کے ذریعے آجاؤں،وزیراعظم نے اپنے بیس لوگوں کو نکالا ہے۔ ایک سوال پر عمران اسماعیل نے کہاکہ جن کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہیں ،چیک کروائیں ،اب رزلٹ کے بعد نئی درامے بازی شروع کریں گے۔ اس موقع پر عامر محمود کیانی نے کہاکہ یہ ہر چیز سے خوف زدہ ہیں ،ان کے فراڈ کو پکڑتے ہیں ،ایک سو اسی ڈگری والے سارے کیمرے لگے ہوئے ہیں ،قومی اسمبلی میں نوسربازی کرنے کے بعد اب یہاں ڈرامہ بازی کرنے آگئے ہیں۔