شیخ رشید

ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے وجہ نواز شریف کی واپسی کا طوفان کھڑا کیا گیا ہے، نواز شریف واپس آئیں نہ آئیں کوئی فرق نہیں پڑتا، اپوزیشن کے پیٹ میں جو درد ہے وہ بتا نہیں سکتا، ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے، اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لئے صحت بہت بڑا مسئلہ ہے،نالہ لئی منصوبے کی تعمیر کے دوران کسی کو تنگ نہیں کیا جائے گا، نالہ لئی مکمل ہوگیا تو شہر کی تاریخ بدل جائے گی مجھے لگتا تھا کہ نالہ لئی اور ماں بچہ ہسپتال میرے مرنے کے بعد بنے گا لیکن میرا یہ خواب پورا ہوا۔

انہوںنے کہا وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ ماں بچہ ہسپتال ہر صورت مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے۔ وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتخابات لڑیں گے۔ یہ سال بلدیاتی الیکشن کا ہے پانچواں سال قومی الیکشن کا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہے تو آئیں نہیں آنا تو نہ آئیں۔ نواز شریف کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کے لئے چار پائے چاہئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ ہونے کے باوجود نواز شریف کو اپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں۔ صحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رافیل کے توڑ میں جے ایس ٹین فلائنگ پریڈ کرے گا۔ افواج پاکستان عظیم ہے افواج پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے وزیراعظم عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔ اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی ہیں اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں ان کے ناراض ہونے کا یہی وقت ہے۔ اپوزیشن مارچ ضرور کرے لیکن مارچ کے مہینے میں نہیں۔ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے