حماد اظہر

ہر نیا دن معاشی شعبے سے کوئی بری خبر لاتا ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہر نیا دن معاشی شعبے سے کوئی بری خبر لاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ معیشت بتدریج بگر رہی ہے، ہر نیا دن معاشی شعبے سے کوئی بری خبر لاتا ہے۔

جاری کرد ٹوئٹ میں حماداظہر لکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے اور اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتخابات کے ذریعے جلد استحکام نا لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔