اسلام آبا (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہر لڑکی کے حصول علم تک حکومت اپنا مشن جاری رکھے گی۔
یوسف رضا گیلانی نے مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، خواتین کی شمولیت کے بغیر پائیدارترقی ممکن نہیں ہے، صنفی امتیاز سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم کےفروغ کے لیے پرعزم ہے، ہر لڑکی کے حصول علم تک حکومت اپنا مشن جاری رکھے گی۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ تعلیم کوئی استحقاق نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، عالمی برادری لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنےعزم کی تجدید کرے، پاکستان کی ہر بچی کوتعلیم کے مواقع فراہم کریں گے۔