عرفان کھوسٹ 164

ہر عمر میں سیکھنے کا ہنر رکھنے والا انسان زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ‘ عرفان کھوسٹ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئراداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فن کی دنیا میں کئی دہائیاں گزار چکا ہوں لیکن سیکھنے کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے جیسے کیرئیر کے پہلے روز تھا ،ہمارے خاندان کی چار نسلوں نے فن کی خدمت کی ہے جو ایک منفرداعزازہے۔

ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے کم عمری میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کر دیا تھا اور اس کے ساتھ پی ٹی وی کے ذریعے چھوٹی سکرین کی جانب آ گیااوراس سلسلے کو پانچ دہائیوں سے کچھ زیادہ عرصہ ہوگیا ہے ۔ میں نے اس عرصے میں بہت کچھ سیکھاہے اور آج بھی سیکھ رہا ہوں ۔میرے خیال میں انسان کو ساری زندگی سیکھتے رہنا چاہیے اور اگر اس میں ہر عمر میں سیکھنے کا ہنر آ جائے تو وہ شخص کبھی بھی ناکام نہیں کھا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں