ڈیپیکا پڈوکون 141

ہر سال رنویر کے ہمراہ سال میں دو مرتبہ چھٹیاں گزارنے جاتی ہیں ،ڈیپیکا پڈوکون

فرانس(ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کوئین ڈیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ ہر سال اپنے شوہر کے ہمراہ سال میں دو مرتبہ چھٹیاں گزارنے جاتی ہیں ۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی مشہور ترین اداکارہ ڈیپیکا ان دنوں فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ اور رنویر سنگھ ہر سال دو بار چھٹیوں پر کہیں نہ کہیں جاتے ہیں، تاہم کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بننے کا بعد انہوں نے رنویر سے کہا ہے کہ انہیں ہر سال اس شہر کا دورہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ جون جولائی اور سال کے آخر میں وقت نکال کر چھٹیوں پر جائیں۔ اس تجربے کے بعد میں نے رنویرسے کہا کہ ہمارے پاس کہیں اور جانے یا کہیں اور رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہم ہر سال یہاں دو ہفتوں کے لیے آئیں گے اور ساری فلمیں دیکھیں گے۔ ہمیں فلمیں دیکھنا پسند ہے، آپ اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں