اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ ہر روز اپنے بارے کچھ نہ کچھ جانتی اور سیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے جنہوں نے انہیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں زندگی کے اصل معنی بتائے اور ان کی زندگی میں خوشیاں بکھریں۔ہانیہ عامر ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ دلربا‘‘ اور ’’عشقیہ ‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
