خالد مقبول صدیقی

ہر بار قربانی دی، ہمارے بارے میں بھی سوچنا چاہیے، خالد مقبول

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی حکومت سے دبا دبا شکوہ منظر عام پر لے آئے، انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ عمران خان کو دیں گے، مگر پی ٹی آئی کو اپنے امیدوار کا اعلان الگ سے نہیں کرنا چاہیے۔خصوصی بات چیت میں ایم کے ایم پاکستان کے کنوینرنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ تمام اتحادیوں کو ساتھ بٹھا کر کرنا چاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر بار قربانی دی، ہمارے بارے میں بھی کسی کو سوچنا چاہیے۔