لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ یہاں ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی ہاں میں ہاں ملائی جائے
اور درست اور غلط کی تفریق کے بغیر اس کی اندھی تقلید کی جائے ،ہر انسان کے اندر غم کا سمندر ہوتاہے اور بہت کم لوگ ہیں .
جو اسے چھپانے کا ہنر جانتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کے رویے س
ے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ان کی بات سنی جائے اور درست اور غلط کی تفریق کے بغیر ان کی ہاں میں ہاں ملائی جائے لیکن
ایسے لوگوں کا حلقہ احباب وسیع ہونے کی بجائے محدود ہوتا چلا جاتا ہے اور انہیں اس وقت اس کا احساس ہوتا ہے جب وقت
گزر چکا ہوتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ خوشی اور غم انسان کی زندگی کا حصہ ہیں اور میرے ذاتی خیال میں ہر انسان کے اندر غم
کا ایک سمندرہوتا ہے ، بہت سے لوگ اسے چھپا نہیں پاتے اور کسی نہ کسی طرح ان کے غم ظاہر ہو جاتے ہیں اور ایسے بھی لوگ
بھی ہیں جو نہ صرف غم کو چھپانے کا ہنر جانتے ہیں بلکہ اپنی ظاہری خوشی سے اسے محسوس ہی نہیں ہونے دیتے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہر کسی کا احترام کریں اور دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں.
اور اسی سے اطمینان نصیب ہوتا ہے۔