سندھ ہائیکورٹ 50

ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست پر ایف آئی اہلکاروں کو نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست پر ایف آئی اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیئے۔

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے شازیہ خاتون کو باربار نوٹسز جاری کررہاہے

خاتون کے شوہر کے خلاف زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، جواب جمع کرادیا ہے، خاتون کا شوہر کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں وہ گھریلو اور پردہ نشیں خاتون ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایم ایل سرکل مسعود احمد بار بار انہیں طلبی کے نوٹسز جاری کررہا ہے.

ایف آئی اہلکاروں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، کال آپ نوٹسز واپس لینے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ایف آئی اہلکاروں کو نوٹس جاری 16 اپریل تک ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں